بھٹکل 22/جون (ایس او نیوز) مہاراشٹرا سے لوٹنے والوں میں کورونا کے اثرات پائے جانے کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور تقریبا ہر روز ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے کچھ نہ کچھ معاملات سامنے آرہے ہیں۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ تازہ معاملہ بھٹکل کے ساگر روڈ سے سامنے آیا ہے جس میں ایک 75 سالہ شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آنے کا شک جتایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص حال ہی میں مہاراشٹرا سے لوٹا تھا لیکن عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اور کورونا کی کوئی علامت نہ پائی جانے کی وجہ سے اس کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کرنے کے بعد اسے ہوم کورنٹائن کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن آج اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔
فی الحال اس خبر کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ہیلتھ کے حکام سے اس تعلق سے کوئی جانکاری مل پائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس شخص کے تعلق سے مزید معلومات جٹائی جارہی ہے۔